ٹریفک پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار
کچھ عرصہ قبل ٹریفک پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر گاڑی سمیت فرار ہونے والے ملزم کو کوئٹہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
SSP Operation Quetta
This page is dedicated to highlighting the performance, achievements, and positive initiatives of Quetta Police.
For any complaints or official matters, please visit the registered official website of Quetta Police.”
11/06/2026
ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت کا محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ، علماء کرام سے اہم ملاقات
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ عمران شوکت نے سفیر مسجد، پرنس روڈ میں سنی اور شیعہ مکاتبِ فکر کے علماء کرام کے ساتھ محرم الحرام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان، بین المسالک ہم آہنگی، جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی آئی جی کوئٹہ نے اس موقع پر کہا کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے علماء کرام کے تعاون کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے باہمی بھائی چارے اور اتحاد کی فضا برقرار رکھنے پر زور دیا۔
بعد ازاں ڈی آئی جی عمران شوکت نے محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس اور مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات، داخلی و خارجی راستوں، نگرانی کے نظام اور دیگر ضروری اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ پولیس افسران نے انہیں سکیورٹی پلان اور انتظامات کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔
علماء کرام نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا کہ تمام مکاتبِ فکر کے تعاون سے محرم الحرام کے دوران امن، رواداری اور بھائی چارے کی فضا کو یقینی بنایا جائے گا۔
10/06/2026
ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت کی زیر صدارت پولیس لائن کے شہید حامد شکیل ملٹی پرپز ہال پولیس لائن میں محرم الحرام کی سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ، کمانڈنٹ چلتن رائفلز FCنارتھ ،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ، سنی علماءو معززین ،شیعہ علماءو شیعہ کانفرنس و معززین ،صدر انجمن تاجران ودیگر عہدیداروں ، جلوس کے روٹ کے علاقہ سابقہ کے علاوہ دیگر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے افسرا ن نے شرکت کی۔
کوئٹہ : محرم الحرام جلوس کے منتظمین کے ساتھ مل کر سیکورٹی پلان پرعملدرآمد کیا جائے گا ، ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت
کوئٹہ : محرم الحرام کے سلسلے میں مجالسِ ، جلوسوں و دیگر حساس مقامات پر ڈسٹر کٹ پولیس کے علاوہ ایف سی اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار نگرانی کرئینگے،ڈی آئی جی کوئٹہ
کوئٹہ : سیکورٹی پلان کے تحت شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر چیکنگ اور سیکورٹی کا نظام مضبوط کیا جائے گا،ڈی آئی جی کوئٹہ
کوئٹہ : یہ شہر ،یہ صوبہ ہمار ا ہے یہاںمختلف مکاتب فکر کے لوگ رہتے ہیں،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ
کوئٹہ : محرم الحرام کا مہینہ ہمیں یگانگت بھائی چارے اور سب سے بڑھ کر صبر کا درس دیتا ہے،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ
کوئٹہ : ہم پر امن لوگ ہیں اس ا±مید کے ساتھ کہ ہم ہر موقع پر یگانگت اور بھائی چارے کا عملی نمونہ پیش کرتے رئینگے، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ
کوئٹہ : امام بارگاہوں ، مجالس کے مقامات پر فورس کے جوانوں سمیت نصب سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ
کوئٹہ: تمام ضروری محکموں صحت، پی ڈی ایم اے ،واسا، کیسکو، سوئی سدرن گیس، فائر برگیڈ اور کوئٹہ سیف سٹی کے نمائندے بمعہ ضروری ادویات، حالات اور مشنری کے ساتھ ڈپٹی کمشنر آفس میں موجود رہینگے، ڈی آئی جی کوئیٹہ
کوئٹہ : ہر سال کی طرح اس سال بھی تاجر برادری ہر ممکن تعاون کرتے ہوئے جلوس کے راستوں پر دکانوں کو سیل کرنے اور جلوس کے موقع پر ان کے ساتھ ہونگے،صدر انجمن تاجران صدر عبدالرحیم کاکڑ
کوئٹہ : شہادت حضر ت امام حسین ؓ کی قربانی کی مشعل ہماری مشعل راہ ہے، علماءکرام
کوئٹہ : شہداءکربلا کی اسلام کی سربلندی کے لئے قربانی اخوت و بھائی چارے کا درس دیتا ہیں، علماءکرام
کوئٹہ : یہ شہر ہمارا ہیں اس میں پرُامن فضاءکی ذمہ داری ہر طبقہ فکر کی ہیں، علماءکرام
کوئٹہ : ہمیں طاغوتی طاقتوں کے فتنہ پرستوں اور گروہی اختلافا ت پیدا کرنے والوں کے ہر ساز ش کو ناکام بنانا ہے، علماءکرام
کوئٹہ : انتشار جیسے عناصر کو مذہبی آر میں تفرقہ ڈالنے کے لئے افواہوں کا سہار الیتے ہیں ایسے عناصر کے افواہوں پر قطعاً بھروسہ نہ کریں ، علماءکرام
کوئٹہ : بلکہ ایسے عناصر کے خلاف متحد ہو کر ایسے عناصر کی اپنی سطح پر اور ان کی بیخ کنی کے لےے ذمہ داروں کے ساتھ مل کر حوصلہ شکنی کی جائے، علماءکرام
کوئٹہ : امام بارگاہ ہوں اور مساجد کی سطح کے علاوہ محلوں اور علاقوں کی بھی سطح گروہی منافرت کے بیج بونے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی، علماءکرام
کوئٹہ : اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں رینگے ، علماءکرام
کوئٹہ : محرم الحرام کے جلوسوں اور یوم عاشور کی جلوس کی سیکورٹی اور پرُامن اختتام پذیر ہونے تک ہر ممکن تعاو ن رہے گا ، علماءکرام
06/06/2026
🚨 ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ عمران شوکت کا سول ہسپتال کا ہنگامی دورہ
🚨 خاتون ڈاکٹر پر حملہ ناقابل برداشت، ملزم کو ہر صورت قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا، ڈی آئی جی عمران شوکت
🚨 واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل، ملزمان کی تلاش کا دائرہ وسیع
🚨 تمام ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو فوری کارروائی کی سخت ہدایات جاری
🚨 خاتون ڈاکٹر پر حملہ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ڈی آئی جی
🚨 ملزم کو ہر صورت کر گرفتار کریں گے، پولیس
🚨 واقعے میں ملوث ہر کردار کو بے نقاب کیا جائے گا، ڈی آئی جی عمران شوکت
🚨 پولیس کی متعدد ٹیمیں متحرک، ملزمان کے گرد گھیرا تنگ
🚨 خاتون ڈاکٹر پر حملہ پوری ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف، پولیس
🚨 ملوث ملزمان کی گرفتاری اولین ترجیح، تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں
🚨 ہسپتالوں میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ
🚨 کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ڈی آئی جی کوئٹہ
🚨 ملزمان کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا، پولیس کا دوٹوک مؤقف
🚨 خاتون ڈاکٹر کو انصاف فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری اور ترجیح ہے
🚨 واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
🚨 عوام میں خوف پھیلانے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا
🚨 ڈی آئی جی عمران شوکت نے واقعے کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ طلب کر لی
🚨 پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر متحرک، ملزمان جلد گرفتار ہوں گے
01/06/2026
چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان کوئٹہ کی لڑکیوں کو شیشہ پوائنٹس پر آنے کی پیشکش کرتے ہوئے نظر آ رہا تھا۔ اس واقعے پر شہریوں کی جانب سے شدید تشویش اور ردِعمل سامنے آیا، جس کے بعد کوئٹہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
خطرناک کرتب دکھانے اور ڈرافٹنگ کرنے والی گاڑی کے خلاف گزشتہ روز دفعات 279-268-353 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس پر کوئٹہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آج مذکورہ گاڑی کو ڈرائیور سمیت تحویل میں لے لیا۔
ملزم شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈال کر سڑکوں پر خطرناک انداز میں گاڑی چلا رہا تھا، جس کی ویڈیوز سامنے آنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
کوئٹہ پولیس شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ایس پی نعیم اچکزئی کی
60 سال کی عمر میں باعزت ریٹائرمنٹ کے موقع پر ڈی آئی جی کویٹہ عمران شوکت کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں انہیں اعزازی شیلڈ پیش کرکے ان کی کئی دہائیوں پر مشتمل خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے اس موقع پر کہا کہ ایس پی نعیم اچکزئی ایک ایماندار، فرض شناس اور ہونہار آفیسر رہے ہیں جنہوں نے اپنی پوری سروس کے دوران دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے محکمہ پولیس کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ صرف سرکاری سروس کا اختتام ہے، مگر ایسے افسران ہمیشہ پولیس خاندان کا حصہ رہتے ہیں اور ان کا تجربہ و رہنمائی آنے والی نسلوں کیلئے مشعلِ راہ ہوتی ہے۔
تقریب میں پولیس افسران و اہلکاروں نے بھی ایس پی نعیم اچکزئی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
کویٹہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی، تین سنیچرز ملزمان فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ عمران شوکت اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ آصف خان کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او عبد الخالق شہید تھانہ انسپکٹر اعجاز احمد نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین خطرناک سنیچرز ملزمان کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، سنیچر شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی جبکہ دوسری کارروائی میں چوری شدہ گاڑی اور ایکس آر موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں چالان ہوچکے ہیں۔
کویٹہ پولیس شہر میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے بھرپور کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔
کوئٹہ: دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے سی ٹی ڈی کے بہادر اہلکاروں کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔
پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران، اہلکاروں شرکت کی۔
شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔
23/05/2026
کویٹہ پولیس کی کاروائی
طفلکہ بچی بازیاب
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ عمران شوکت ، ایس ایس پی آپریشنز کویٹہ آصف خان ، کی خصوصی ہدایات پر زیر نگرانی ڈی ایس پی کینٹ نصیر شاہ ، ایس ایچ او کینٹ سرور مگسی نے اپنی انویسٹیگیشن ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مغوی بچی (ب) ولد (ع) عمر 5 سال کو کامیاب ریڈ کرکے بازیاب کرلیا
مزید تفتیش انویسٹیگیشن ٹیم کررہی ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
DIG Office Quetta
Quetta
4567
