06/06/2026
آج بمورخہ 6 جون 2026 بروز ہفتہ کشالہ، مانیار سوات کے نوشیروان بہ رضایے الٰہی انتقال کرگئے ہے۔
مرحوم مرزا اور وزیر کے بھائی تھے
جبکہ مرحوم بخت نواب اور امیر نواب کے والد محترم تھے
مرحوم کی نماز جنازہ اج شام بعد نماز مغرب مانیار بنڈ میں ادا کی جا ئیگی ۔
جبکہ فاتحہ خوانی کشالہ مسجد میں ہورہی ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطاء فرمایے۔
26/05/2026
🌙 عید الاضحیٰ مبارک 🌙
وائس آف مانیار کی طرف سے تمام اہلِ علاقہ، پردیس میں موجود بھائیوں اور تمام مسلمانوں کو عید الاضحیٰ مبارک ہو۔
تمام اہلِ علاقہ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ قربانی کے بعد صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
جانوروں کی آلائشیں اور دیگر باقیات کھلے مقامات، راستوں یا نالیوں میں پھینکنے کے بجائے مناسب طریقے سے دفن کریں یا ٹی ایم اے عملے کے حوالے کریں۔
صاف ستھرا ماحول ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
آئیں اس عید پر عبادت کے ساتھ اپنے علاقے کی خوبصورتی اور صفائی کا بھی خیال رکھیں۔
شکریہ
— وائس آف مانیار
26/05/2026
عیدالاضحٰی نماز کے اوقات مانیار سوات
12/05/2026
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون !!
آج بمورخہ 12 مئی 2026 بروز منگل کوزپلو مانیار سوات کے جہان دار سپین دادا بہ رضایے الٰہی انتقال کرگئے ہے۔
مرحوم شبیر کے والد محترم تھے
مرحوم کی نماز جنازہ اج رات 10:30 بجے مانیار بنڈ میں ادا کی جا ئیگی ۔
جبکہ فاتحہ خوانی قاضیان مسجد میں ہورہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطاء فرمایے۔
Voice of manyar
08/05/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سلام مسنون!
کے بعد آپ حضرات کی خدمت میں عرض کی جاتی ہے کہ مدرسہ انوارالقران للبنین ولبنات نزد مسجد علی خان خیل میں ختم القرآن الکریم کے سلسلے میں ایک پُرنور تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں مفتی علماء کرام، قراء کی عظیم شرکت کرے گی۔ لہٰذا آپ حضرات اپنی شرکت بنا کے ساتھ ساتھ اپنے دوست واحباب کو بھی شرکت کی دعوت دیں۔
یہ اکیس(21) بچوں کا قرآن کریم کا ختم ہے۔
خصوصی خطاب:
مولانا فضل خالق صاحب
نعت خواں:
قاری نوید علی صاحب
اختتامی دعا:
پیر طریقت، شیخ الحدیث حضرت مولانا نظام الدین صاحب
پروگرام ان شاء اللہ بروز اتوار:
تاریخ: 10 مئی 2026
وقت: بعد نماز ظہر
منجانب:
مولانا انوار الحق حنفی صاحب
0347 9375006
تمام معزز مہمانوں کو
اس بابرکت محفلِ ختم القرآن میں دل کی گہرائیوں سے
خوش آمدید کہتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کی تشریف آوری کو ہمارے لیے باعثِ رحمت و برکت بنائے۔ آمین 🤍📖
Voice of manyar