وادی رائین میں پائپ شفٹنگ کا کام شروع: عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک اور قدم
الحمدللہ! وادی رائین کے عوام کے لیے ایک خوشخبری ہے کہ علاقے میں درپیش پائپ شفٹنگ کا کام آج باقاعدگی سے شروع کر دیا گیا ہے
کل اس مسئلے کے فوری اور دیرپا حل کو یقینی بنانے کے لیے چیرمین تورکہو تیریچ روڈ فورم سیف اللہ عمائدین علاقہ سابق چیئرمین ٹی ٹی آر ایف، جناب عمیر خلیل اللہ صاحب متعلقہ انجینئر اور ایس ڈی او کے ہمراہ مذکورہ سائٹ کا دورہ کیا تھا۔اور کام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے زور دیا تھا ۔
عوام کی خدمت کا یہ سفر اسی طرح ٹیم ورک اور باہمی تعاون سے جاری رہے گا.
Torkhow Terich Road Forum TTRF
روڈ وقت کی ضرورت ترقی کی ضمانت۔۔۔
25/06/2026
بونی بوزند روڈ اپڈیٹ
سابق چیئرمین ٹی ٹی آر ایف عمیر خلیل اللہ صاحب نے آج ڈی پی او اوفس بونی میں ڈی پی او اپر چترال سے ملاقات کیا ۔ اس ملاقات میں بونی بوزند روڈ کے حوالے سے عوامی خدشات، تحفظات اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔اور تورکھو میں کھلی کچہری کے انعقاد کی تجویز بھی پیش کی تاکہ عوام کو اپنے مسائل براہِ راست متعلقہ حکام تک پہنچانے کا موقع مل سکے۔
ڈی پی او اپر چترال نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے پر ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کریں گے۔ انہوں نے تورکھو روڈ کے حوالے سے عوامی تحفظات دور کرنے اور تورکھو و تریچ کے عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
25/06/2026
ٹی ٹی أر ایف کے رہنما اور کارکنان ٹی ٹی أر ایف کے چئیرمین سابق یوسی ناظم سیف اللہ کی سربراہی میں شیرجولی میں بونی بزند روڈ پر جاری کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔۔ اس موقعےپر چیرمین تورکہو تیریچ روڈ فورم سیف اللہ صاحب شریف سہیم مغل ولی شاہ صاحب زار عرب صاحب اور دیگر عمائدین علاقہ موجود ہیں
ٹی ٹی آر ایف
ٹی ٹی ار ایف کے رہنما شریف سہیم نے و دیگر رہنماؤں نے آج تورکہو روڈ پر جاری کام کا معائنہ
موقع پر شریف سہیم کی گفتگو
ٹی ٹی أر ایف کے عمائدین بونی بزند روڈ پر جاری کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔۔اس موقع پر ٹی ٹی أر ایف کے مرکزی شوری کے رکن قاری محبوب نواز اور دیگر رہنما موجود ہیں۔۔۔ اس موقع پر محبوب نواز صاحب روڈ پر جاری کام کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔۔
ٹی ٹی أر ایف
ٹی ٹی أر ایف رہنما شیرجولی شاگرام کے مقام پر بونی بزند روڈ پر کام کا معائنہ کرنے کے بعد گفتگو کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ٹی ٹی أر ایف رہنما اور وی سی چئیرمین احمد سید بیگ، احمد اللہ، صوبیدار فیض عالم، شیر افضل، زار عرب اور دیگر موجود ہیں۔۔ٹی ٹی أر ایف کے مرکزی رہنما اور سوشل ورکر سفیر اللہ أج بونی میں اے سی ہیڈکوارٹرز اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے ساتھ ٹی ٹی أر ایف کے چئیرمین سیف اللہ کی قیادت میں ملاقات اور بونی بزند روڈ کے حوالے سے اجلاس کی تفصیلات بتا رہے ہیں!!!
ٹی ٹی آر ایف
Torkhow Terich Road Forum TTRF
゚
24/06/2026
بونی میں بونی بزند روڈ پر کام میں تیزی لانے کے حوالے سے ضلعی انتظامہ، سی اینڈ ڈبلیو، اور دیگر سٹیک ہولڈرز کا مشترکہ اجلاس، منصوبے پر پیش رفت تیز کرنے پر اتفاق۔
بونی میں بونی بزند روڈ منصوبے کی تعمیراتی پیش رفت میں تیزی لانے، ادھورے کاموں کی تکمیل اور دیگر اہم امور پر غور و خوض کے لیے ضلعی انتظامیہ، تورکھو تریچ روڈ فورم، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر متعلقہ اداروں کا ایک اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اپر چترال کے دفتر بونی میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں عوامی تحفظات، متعلقہ اداروں کی کارکردگی، درپیش مسائل اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر تفصیلی بحث کی گئی۔ اجلاس کے لیے باقاعدہ ایجنڈا ترتیب دیا گیا تھا تاکہ زیرِ بحث تمام نکات تحریری صورت میں محفوظ رہیں، سرکاری ریکارڈ کا حصہ بنیں اور مستقبل میں طے شدہ فریم ورک کے تحت منصوبے پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عوام، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی اعتماد، ہم آہنگی اور خوشگوار تعلقات کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔ اس موقع پر کہا گیا کہ اگر ذمہ دار ادارے طے شدہ فیصلوں پر خلوصِ نیت، دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ عمل کریں گے تو عوام ان کی کاوشوں کو سراہیں گے، تاہم اگر کارکردگی مایوس کن رہی تو عوامی اضطراب اور ردِعمل ایک فطری امر ہوگا۔ اس توقع کا بھی اظہار کیا گیا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ماضی کی کوتاہیوں کو نہیں دہرائے گا اور تمام متعلقہ ادارے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ایجینڈا کے اہم نکات جو زیرِ بحث رہی۔ ڈپٹی سپیکر کی جانب سے منظور شدہ خصوصی فنڈ سے زیرِ تعمیر 1.9 کلومیٹر اسفالٹ روڈ کی موجودہ صورتحال، کام کی رفتار اور آئندہ کے لائحۂ عمل کا جائزہ لیا گیا۔قاق لشٹ کے آخری حصے سے رائین پل تک اسفالٹ شدہ سڑک کے دونوں اطراف تین، تین فٹ پی سی سی کنکریٹ کے کام کے فوری آغاز پر زور دیا گیا۔
مقام شوچ پہاڑی، جو سڑک کا سب سے خطرناک حصہ تصور کیا جاتا ہے، میں سڑک کی مطلوبہ چوڑائی مکمل کرنے اور حفاظتی سائیڈ پروٹیکشن وال تعمیر کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا تاکہ برف باری یا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
مختلف مقامات پر نامکمل کاموں کی فوری تکمیل پر زور دیا گیا۔ ان میں استارو پل کے دونوں اطراف، ورکوپ گول، زیندروڑی، موڑیوم اور رائین گاؤں کے ابتدائی نالے سے پولو گراؤنڈ تک کے حصے شامل ہیں۔ شرکاء نے نشاندہی کی کہ ماضی میں رائین نالہ تا پولو گراؤنڈ کے حصے میں انتظامیہ، پولیس اور عوام کے درمیان ناخوشگوار واقعات رونما ہو چکے ہیں، لہٰذا اس سلسلے میں واضح لائحۂ عمل مرتب کرنا ضروری ہے۔استارو، ورکپ اور رائین کے تعمیر شدہ پلوں کے اطراف موجود نامکمل کاموں کو قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کرنے کے لیے اقدامات تجویز کیے گئے۔
شاگرام تا بوزوند (چریک لشٹ) سیکشن میں کمپیکشن کا کام جاری ہونے کے باوجود رفتار مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ متعدد کلورٹس کی تعمیر بھی ابھی باقی ہے، جنہیں جلد مکمل کرنے کی سفارش کی گئی۔جن اراضی مالکان کو معاوضے ادا کیے جا چکے ہیں لیکن تجاوزات ابھی تک برقرار ہیں، انہیں بلاامتیاز اور بلا تاخیر ہٹانے پر زور دیا گیا۔ جبکہ جن متاثرین کو معاوضے تاحال ادا نہیں کیے گئے، ان کے قانونی تقاضے پورے کرکے ادائیگی یقینی بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔روڈ کی حدود میں آنے والی پائپ لائنوں، بجلی کے کھمبوں اور پی ٹی سی ایل کے پولز کی فوری منتقلی کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرنے کی سفارش کی گئی، کیونکہ یہ منصوبے کی پیش رفت میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔جہاں ریٹیننگ والز اور بریسٹ والز نامکمل ہیں وہاں فوری طور پر تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اجلاس میں یہ تجویز بھی پیش کی گئی کہ منصوبے کے معیار اور رفتار کا مؤثر جائزہ لینے کے لیے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ایک ذمہ دار اور تجربہ کار انجینئر یا افسر کو مستقل بنیادوں پر فیلڈ مانیٹرنگ کے لیے مقرر کرے۔ شرکاء کے مطابق مسلسل نگرانی کے فقدان کے باعث عوام میں تعمیراتی معیار اور کام کی رفتار سے متعلق مختلف خدشات جنم لے رہے ہیں۔ لہٰذا عوامی تحفظات کے ازالے اور منصوبے کے شفاف و معیاری نفاذ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مؤثر مانیٹرنگ کا نظام قائم کیا جانا چاہیے۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اپر چترال عدنان حیدر ملوکی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو تورکھو محمد الیاس، لینڈ ایکوزیشن اسٹاف، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو موڑکھو تورکھو، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ جبکہ تورکھو تریچ روڈ فورم کے معتبرات سابق ناظم و چیئرمین فورم سیف اللہ کی قیادت میں تورکھو تریچ یونین کونسل سے اجلاس میں شریک ہوئے۔تمام ذمہ داران کی موجودگی میں ایجنڈا کے تمام نکات پر سیر حاصل بحث کی گئی اور ممکنہ پیش رفت کے لیے لائحۂ عمل مرتب کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر عدنان حیدر ملوکی نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر متعلقہ اداروں کو متنبہ کیا کہ عوام کو مزید اشتعال دلانے والا کوئی رویہ اختیار نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تورکھو تریچ یونین کونسل کے عوام پہلے ہی بے پناہ مشکلات اور صعوبتیں برداشت کر چکے ہیں، لہٰذا مزید کوتاہیاں ان کے لیے ناقابلِ برداشت ہوں گی۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ اب رفتار اور معیار کے معاملے میں انتظامیہ کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اجلاس کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال بھی اس منصوبے کے حوالے سے خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں اور بونی۔تورکھو۔بوزوند روڈ کی بروقت تکمیل کے لیے مسلسل نگرانی کر رہی ہیں۔ انہوں نے تورکھو تریچ روڈ فورم کی جانب سے پیش کردہ تمام نکات سے اتفاق کرتے ہوئے ہر صورت ان پر عمل درآمد کی ہدایت کی۔اجلاس کے اختتام پر تورکھو تریچ روڈ فورم کے چیئرمین سابق ناظم سیف اللہ نے فورم اور تورکھو تریچ کے عوام کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو تورکھو اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا ہم یقین دلاتے ہیں کہ اگر متعلقہ ادارے اپنے فرائض دیانت داری، ذمہ داری اور نیک نیتی کے ساتھ انجام دیں گے تو تورکھو اور تریچ کے عوام ہر ممکن تعاون کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔ تاہم اگر جان بوجھ کر غفلت، تاخیری حربوں یا غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا گیا تو عوامی ردِعمل کو کسی صورت بھی بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکے گا۔ ٹی ٹی أر ایف کے وفد میں چیئرمین سیف اللہ کے علاوہ ذاکر زخمی، عمیر خلیل، جلال الدین احمد اللہ بیگ، احمد سید بیگ، سفیر اللہ، شیر افضل، زار عرب، چار شم خان اور دیگر عمائدین شامل تھے۔۔۔
ٹی ٹی أر ایف
تورکھو تریج روڈ فورم کے رہنما کاغلشٹ کے مقام پر ڈپٹی سپیکر کے فنڈ سے زیر تعمیر 1.9 کلومیٹر کے پورشن پر کام کا معائنہ کر رہے ہیں۔ وفد کی قیادت چیئرمین سیف اللہ کر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ سینیئر رہنما احمد اللہ بیگ، احمد سید بیگ، شیر افضل، زار عرب، صوبیدار جلال الدین، چارشمبے خان اور دیگر موجود ہیں۔۔ اس موقع پر سفیر اللہ گفتگو کر رہے ہیں
ٹی ٹی ار ایف
بونی بوذند روڈ اپڈیٹ !!!
بونی بوذند روڈ تورکہو تیریچ روڈ فورم کیساتھ اکابرین معززین علاقہ عالم دین سفید ریش شانہ بشانہ کھڑے ہیں آج شیر جولی کے مقام پر کمپیکشن کی نگرانی اکابرین عمائدین علاقہ سب شریک رہے اس موقعے پر ایکس یوتھ ناظم زار عرب ممتاز عالم دین مفتی امین الدین چیئرمین چرشمبے خان اور استاذ محترم کفایت اللہ سینئر رہنماء ٹی ٹی آر ایف جہانزیب جگر کیساتھ ٹی ٹی آر ایف میڈیا سیل سے گفتگو کر رہے ہیں
واضح رہے آج بونی بوذند روڈ میں ٹھیکدار کی جانب سے ناقص میٹرئیل استعمال کرتے ہوئے تورکہو تیریچ روڈ فورم کی نگران ٹیم نے لوڈر ڈرائیور کو رنگے ہاتھوں ملوث پایا موقع پر موجود کمپنی اہلکار کو واقعے کی اطلاع دے کر متعلقہ تھانے سے ایس ایچ او کے زریعے پابند کرایا گیا تاکہ دوبارہ ایسے کسی مہم جوئی کی صورت میں موثر کاروائی کیا جاسکے !!!
ٹی ٹی آر ایف
Deputy Commissioner Upper Chitral
Torkhow Terich Road Forum TTRF
゚
23/06/2026
ٹی ٹی أر ایف کے عمائدن شیرجولی کے مقام پر بونی بزند روڈ کے کام گی نگرانی کر رہے ہیں اس موقع پر ٹی ٹی أر ایف کے چیئرمین سیف اللہ اور دیگر عمائدین ٹی ٹی آر ایف کے سینئر رہنماوں کیساتھ ایس ایچ او تھانہ تورکہو بھی موجود تھے !!!
ٹی ٹی آر ایف
Torkhow Terich Road Forum TTRF
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Yanbu
Medina
41912
