ApniAwaz

ApniAwaz

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ApniAwaz, Barhampatti swat, Riyadh.

🆂🅰🅷🅸🅱🅰🆉🅸🆉 🅾🅵🅵🅸🅲🅸🅰🅻
🫵🏻ʏᴏᴜʀ ᴠᴏɪᴄᴇ ʏᴏᴜʀ ᴄʜᴏɪᴄᴇ

(اِیَّاکَ نَعۡبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡن )

(اے اللہ) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں

18/06/2026

*مورخہ 18 جون 2026 بروز جمعرات*
ڈی آر سی کا اجلاس چیئرمین پروفیسر محمد اقبال صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں معز ممبران صالح علی میاں، انعام خان اور شیر اصغر خان پر مشتمل پینل بھی شریک تھا۔

اجلاس میں کل تین مقدمات زیرِ غور آئے۔ ان میں سے دو مقدمات میں مزید مشاورت کے لیے آئندہ تاریخ مقرر کی گئی۔

تیسرا مقدمہ سائل عبد الرشید ساکن شین بمقابلہ مسؤل الہٰ نور حکیم ساکن شین تھا۔ سائل عبد الرشید، مسؤل الہٰ نور حکیم کے کوٹہ میں اجارہ پر مقیم تھا۔ دونوں کے درمیان قلنگ، اجارہ کی رقم، گھاس اور دودھ کی ادائیگی کے حوالے سے شدید اختلافات چلے آ رہے تھے۔ معاملہ نہایت پیچیدہ اور سنگین نوعیت کا تھا۔

چیئرمین پروفیسر محمد اقبال صاحب کے وسیع تجربے، فہم و فراست اور دانشمندانہ رہنمائی، نیز ممبران کی مخلصانہ کاوشوں کے نتیجے میں یہ مقدمہ باہمی رضامندی سے خوش اسلوبی کے ساتھ حل ہو گیا۔

فیصلے کے بعد دونوں فریقین نے چیئرمین صاحب اور تمام معز ممبران کا دلی شکریہ ادا کیا اور اعتراف کیا کہ تھانہ فتح پور ڈی آر سی کے ممبران دیانتداری، جانفشانی اور خدمتِ خلق کے جذبے سے عوام کو بروقت اور منصفانہ انصاف فراہم کر رہے ہیں۔

17/06/2026

15/06/2026
Photos from ApniAwaz's post 15/06/2026

آج بروز پیر، مورخہ 15 جون 2026ء، پروفیسر محمد اقبال، چیئرمین ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل (ڈی آر سی) پولیس اسٹیشن فتح پور، نے وائس چانسلر جناب ڈاکٹر قاسم خان سے ملاقات کی اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر دونوں شخصیات کے درمیان تعلیمی معیار کی بہتری، جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال، اور طلبہ و طالبات میں سماجی شعور، مثبت سوچ اور تعمیری اقدار کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔

بعد ازاں، پروفیسر محمد اقبال نے شاہی خاندان کی معزز رکن محترمہ زیب النساء سے ان کی دعوت پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ریاستِ سوات کے تاریخی پس منظر، ریاستی دور میں امن و امان کی مثالی صورتحال، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر سیرحاصل گفتگو کی گئی۔

اخیر میں پروفیسر محمد اقبال نے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ملاکنڈ ڈویژن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی آر سی کے اراکین کے لیے منعقدہ تربیتی ورکشاپس، ان کی افادیت اور معاشرے پر ان کے مثبت اثرات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ آر پی او نے پروفیسر محمد اقبال کی گرانقدر خدمات، انتھک محنت اور ڈی آر سیز کو مزید مؤثر، فعال اور عوام دوست بنانے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

15/06/2026

دہ خوراک مقابلہ 🤫🤫😂🫣
XSho Aibx

Want your business to be the top-listed Government Service in Riyadh?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Barhampatti Swat
Riyadh
11461